حکومت کا ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نےایران سے درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی حکومت نے ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کے لیے اجازت دی گئی ہے، جس کا مقصد ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کئے گئے ہیں تاکہ درآمد کنندگان ایک ماہ کے لیے جتنا چاہیں پیاز اور ٹماٹر درآمد کر سکیں، اگر ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو اس صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں