آدمی نے شراب کے نشے میں چُور ہوکر قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرلیا، نشے میں نیا نام کیا رکھا؟

اوٹاوا : برطانیہ میں ایک نوجوان نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنا نام قانونی طور پر تبدیل کر لیا اور نیا نام ایسا رکھا کہ سن کر ہنسی نہ رکے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی کا پہلا نام تھامس ڈوڈ تھا جو اس شراب کے نشے میں تبدیل کروا کر اپنا نام کینیڈا کی معروف گلوکارہ ’سیلین ڈیون‘ کا نام اپنا لیا۔ تھامس کرسمس پر سیلین کی پرفارمنس دیکھ رہا تھا اور شراب پی رہا تھا جب اس نے اپنا نام تبدیل کرنے کا خیال آیا۔

30سالہ تھامس، جو اب سیلین ڈیون بن چکا ہے، کے نام تبدیل کروانے پر 89پاﺅنڈ خرچ ہوئے۔ اس کی ماں اور بہن نے اسے اس مضحکہ خیز حرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ بضد رہا اور اپنا نام تبدیل کروا لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اگرچہ شراب کے نشے میں اپنا نام اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم اب وہ اپنے اس فیصلے پر قائم رہے گا اور اپنا نام سیلین ڈیون ہی برقرار رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں