مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی، ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں، طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس میں لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔
ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز بارے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اعلیٰ تعلیم کے فروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔مسلم لیگ ن کے اداوار میں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا۔ پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں