آدمی چابیاں گاڑی میں بھول گیا، چور گاڑی کے ساتھ انتظار کرتی بیگم بھی لے گیا

چندی گڑھ : گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتیں تو ہر جگہ ہوتی ہیں لیکن گزشتہ روز بھارت میں چور گاڑی کے ساتھ گاڑی کے مالک کی اہلیہ کو بھی لے اڑے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر ڈیرہ بسی میں پیش آیا جہاں راجیو چند اپنی اہلیہ ریتو کے ہمراہ بچے کی سکول فیس ادا کرنے کے لیے گیا۔ اس نے بیوی کو گاڑی میں انتظار کرنے کو کہا اور گاڑی کی چابیاں بھی اندر ہی چھوڑ گیا۔

جب راجیو سکول کے اندر چلا گیا تو دو ملزمان آگئے۔ ا ن میں سے ایک ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا اور دوسرے نے پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر ریتو کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا تاکہ وہ شور نہ مچا سکے اور دونوں گاڑی بھگا لے گئے۔ 5کلومیٹر دور لیجا کر انہوں نے ریتو کو سڑک پر ہی اتار دیا اور گاڑی لے کر چلے گئے۔ وہاں سے ریتو نے اپنے شوہر کو فون کیا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں