کورونا ویکسین کب آئے گی اور لوگوں کو کب لگنا شروع ہوگی؟اسد عمر نے بتادیا

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہہ ہماری کوشش ہے ویکسین مارچ سے پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہوجائے، پہلا ہدف طبی عملے کو کورونا ویکسین فراہم کرنا ہے،پہلا آرڈر 11 لاکھ کا ویکسین کا دیا گیا ہے،وقت کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تعداد بڑھے گی،ایک سے زائد ذرائع سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر فیصلے کیے ،دوسری لہر میں سیاسی حالات کے باعث مشکلات پیدا ہوئیں۔مختلف ممالک میں کورونا وبا کم ہونے کے بعد دوبارہ شدت سے پھیلی،یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہوگیا ہے،ابھی بھی احتیاط کی ضرور ہے۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساڑھے پانچ کروڑ لوگ دیہاڑی دار ہیں،لاک ڈاون کے دوران ان کا کام متاثر ہوا،مگر کورونا لاک ڈاون کے بعد ان میں سے بیشتر کا روزگار دوبارہ شروع ہوگیا۔ایکسپورٹس اور کنسڑکشن بہتری کی جانب گامزن ہیں،رواں سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں