ڈکیتی کی انوکھی واردات.جان کر ہر کوئی حیران

گکھڑ منڈی :ڈاکو جب آتے ہیں تو قیمتی چیزیں لوٹنے کی نیت کرتے ہیں، ان میں سے اکثر اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں لیکن گکھڑ منڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی ہے۔

پولیس کے مطابق گکھڑ منڈی میں چھ مسلح افراد نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو روکا اور اس سے اسلحہ کے زور پر چھ برگر چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان اس کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق چھ ڈاکو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کسی بڑی کارروائی کے چکر میں تھے جس میں ناکامی پر انہوں نے اپنی بھوک مٹانے کیلئے ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا ۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں