مولانا کو عمران خان کے کورونا پر شک، پی ٹی آئی نے دلچسپ پیشکش کر دی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ اگر انہیں وزیراعظم کے کورونا پر شک ہے رو عمران خان کو جا کر گلے لگا لیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ویکیسن لگوانے سے کورونا نہیں۔اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کورونا کو سنجیدگی سے لیں اور کورونا ویکیسن ضرور لگوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن شکست خوردہ اور تھکے ہوئے انسان ہیں۔وہ کوئی بھی الزام کسی پر لگا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے پیشکش کی کہ اگر مولانا فضل الرحمن کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وہ وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن غیر سیاسی اور نا سمجھ آدمی ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔

اس لیے وہ کبھی دھرنا اور کبھی استعفے کی بات کر رہے ہیں۔مولانا اور ان کے ساتھیوں کو معلوم ہے کہ عمران خان روزانہ مضبوط ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ’ویکسین کے بعد بھی کورونا؟ یا تو ویکسین فراڈ ہے، یا عمران خان کا کورونا فراڈ ہے‘۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان کے بعد اُن پر سوشل میڈیا سمیت حکومتی اراکین کی جانب سے بھی تنقید کے نشتر برسا دیے گئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ویکسین لگوانے کے باوجود وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کسی میں تفریق کرتا ہے نہ ہی کوئی رعایت۔ کورونا متاثرین کی شرح پچھلے 8 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے اتحاد کی صدارت کر رہے ہیں جو اب رہا نہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ مولانا نے کہا کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ساتھ جائیں گے،انہیں چاہیے احتجاج کی بجائے رسیدیں پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں