میں کمزور آدمی ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے

لاہور 🙂 میں کمزور آدمی ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے، میں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑ سکتا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں آصف زرداری کے گفتگو کے حوالے سے بڑا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہوئے پی ڈی ایم اجلاس کے دوران آصف علی زرداری کی گفتگو کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ آصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ وہ کمزور ہیں اسٹیبلیشمنٹ سے نہیں لڑ سکتے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران آصف زرداری نے کافی طویل تقریر کی تھی، جب وہ تقریر کر رہے تھے تب ہی ان کی باتیں میڈیا پر لیک ہونا شروع ہوگئیں، اس دوران جب انہیں آگاہ کیا گیا کہ ان کی باتیں میڈیا پر لیک ہو رہی ہیں، تو انہوں نے اپنی بات کا رخ موڑ کر عجیب باتیں شروع کر دیں۔

آصف زرداری کہنے لگے کہ وہ کمزور ہیں ان کا ایک ہی بیٹا ہے، وہ اسٹیبلیشمنٹ سے نہیں لڑ سکتے۔

لیگی رہنما کے مطابق اس دن پی ڈی ایم کے اجلاس کو سبوتاژ کیا گیا۔ آصف زرداری نے جو باتیں کیں اس پر مریم نواز نے اعتراض کیا تھا، جبکہ زرداری صاحب نے مریم بی بی سے معافی بھی مانگی۔ رانا ثناء اللہ کے اس تمام انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری نے یہ سب باتیں کی تھیں تاہم ان کا ایک تناظر تھا۔
زرداری صاحب نے 13سے 14سال جیلیں کاٹیں وہ جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ ہماری اپنے اداروں سے کوئی لڑائی نہیں۔ اداروں کو آئینی حدود میں لے جانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ مریم کے ٹویٹ کے جواب میں اتنی ہی بات ہوسکتی ہے جتنی بلاول بھٹو نے کی۔ اپوزیشن کے اختلاف سے حکومت کو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں