پڑوسیوں کے ازدواجی تعلقات کے دوران پیدا ہونے والے شور کی شکایت لیکن جواب کیا ملا؟

نیویارک: امریکہ میں ایک ہمسایہ میاں بیوی کا ازدواجی تعلق خاتون کو گراں گزرنے لگا اور اس کی ہمسائے میاں بیوی سے تحریری شکایت کی تو انہوں نے ایسا جواب دے ڈالا کہ سن کر ہنسی روکنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون نے یہ مضحکہ خیز واقعہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی صورت میں دنیا کو سنایا ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ گزشتہ چار راتوں سے اس کے ہمسائے میں رہنے والا ایک جوڑا ازدواجی تعلق قائم کر رہا تھا اور ان کی آوازیں اس کے گھر تک پہنچ رہی تھیں جن کی وجہ سے وہ ٹھیک سے سو نہیں پا رہی تھی۔

چوتھے روز بالآخر تنگ آ کر اس نے ایک رقعہ لکھ کر ہمسایوں کے لیٹر بکس میں ڈال دیا۔ اس رقعے پر خاتون نے لکھا کہ ”برائے مہربانی اگر آپ اپنے بیڈ کو دیوار سے تھوڑا دور کر لیں اور آوازوںپر تھوڑا قابو پا لیں تاکہ میں سکون سے سو سکوں۔“ اگلے دن خاتون کی ہمسائی کی طرف سے جوابی رقعہ اسے موصول ہوا جس پر لکھا تھا کہ ”آپ کو پریشان کرنے پر میں معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنے ’والیم‘ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کروں گی۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے چوکنا کر دیا۔“ہ

مسائی نے یہ تحریر 50ڈالر کے ایک ’گفٹ واﺅچر‘ پر لکھ کر بھیجی جسے شکایت کرنے والی ہمسائی سٹاربکس پر استعمال کر سکتی ہے۔ اس گفٹ واﺅچر پر تحریر کے آخر میں خاتون نے لکھا کہ ”بلند آواز والی ہمسائی کی طرف سے، بہت زیادہ سونے والی ہمسائی کے لیے۔“ اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اپنے تجربات بھی شیئر کر رہے ہیں۔ ایک خاتون نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”میں نے اسی طرح اپنے ہمسایوں کو آواز آہستہ رکھنے کو کہا تھا لیکن اس کے بعد سے انہوں نے آواز زیادہ بلند کر لی ہے۔آپ کی ہمسائی اچھی ہے جس نے نہ صرف آواز کم کرنے کا وعدہ کیا بلکہ 50ڈالر کا گفٹ واﺅچر بھی بھیج دیا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں