بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد : بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے رواں برس اکتوبر کے مہینے میں دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں حالیہ پیش رفت دیکھی جارہی ہے اسی تناظر میں ممکنہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس اکتوبر میں سارک سمٹ میں شرکت کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے بھارت کے ساتھ بیک ڈور چینل رابطے گذشتہ ایک برس سے جاری ہیں ، پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد کی بحالی میں یو اے ای اور برطانیہ کی جانب سے بھی اہم کردار ادا کیا جارہا ہے جب کہ مسقتبل میں بھی مذکورہ دونوں ممالک کی طرف سے پاک بھارت اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اضافی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں