عدالت میں پیشی ، جہانگیر ترین نے بھرپور پاور شو کا فیصلہ کرلیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ، حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کے روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے ، اس حوالے سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد کیے گئے عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، جہاں جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے جہانگیر ترین سمیت 80 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ناراض ہیں، اسیشل برانچ نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کے ساتھ 53 ارکان اسمبلی کی رپورٹ دی ہے، جہانگیرترین وفاقی اور صوبائی حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں ، انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے تجزیے میں کہا کہ وزیراعظم کے سامنے اس وقت جو بڑا مسئلہ ہے وہ پی ڈی ایم نہیں ہے، وزیراعظم کو خطرہ ہوگا تو ان کو اپنی صفوں میں ہوگا،

الیکٹیبلز، نان الیکٹیبلز جن کو وہ خود مافیا کہتے ہیں، وزیراعظم کے دائیں بائیں مافیا تو گھوم رہے ہیں ، اسیشل برانچ کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس گئی ہے، جس میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ جہانگیرترین کے ساتھ 53 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی لوگ ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ جہانگیرترین کی اس میں اپنی ورکنگ نہیں لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو جہانگیرترین کو سپورٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں