چوہدری نثار کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔تفصیلات کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،ن لیگ ان کو کیوں قبول کرے گی، اس کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

صحافی کی جانب سے چوہدری نثار کے وزیر اعلی بننے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار کو وزیر اعلی بنانے کی سازشوں کا علم نہیں، جو یہ سازشیں کرتے ہیں ان سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ کہ پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، شہباز شریف نے عشائیہ بطور اپوزیشن لیڈر دیا، اس کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں، شاہد خاقان عباسی نے وہی موقف اپنایا جو میرا اور ن لیگ کا موقف ہے، عدم اعتماد کیلئے ہمیں نمبر کی کوئی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شوکاز کا جواب ابھی تک نہیں آیا، شہباز شریف کا رول ایک اپوزیشن لیڈر کا رول ہے، ان کو یہ رول نبھانا پڑتا ہے، کل رات پارلیمنٹیرز اکھٹے ہوئے تھے، میں پارلیمنٹیرن تو نہیں ہوں، ویسے بھی شہباز شریف خود موجود ہوں تو باقیوں کی موجودگی ضروری نہیں وہ سب کی نمائیندگی کرتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سب کا فرض ہے کہ مہنگائی کی بات کریں، ہر شہری کا حق ہے کہ ریلیف ملے، مہنگائی کی صورت میں روز عوام پر ایک قیامت ٹوٹتی ہے، اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کے معاملے کو اٹھائے، کیوں کہ حکومت نے ہر طبقے کو مسل کر رکھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں