پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے کہا ٹرمپ نے 10 لاکھ جانیں بچائیں، امریکی صدر

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور نیول چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے کہا ٹرمپ نے 10 لاکھ جانیں بچائیں، دنیا میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فورس ہے، امریکی بحریہ میں طاقتورترین طیارہ بردار جہاز شامل کر رہے ہیں، شراکت داروں کے ساتھ مل کر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز امریکہ میں بنا رہے ہیں، اس جہاز میں گن، ہائپر سونک میزائل، لیزر سب شامل ہیں، امریکہ کو اس نئے بحری جہازوں کی اشد ضرورت تھی، ہماری آبدوزیں بھی دنیا میں سب سے جدید ہیں، پندرہ جدید ترین آبدوزیں اور تین نئے بحری جہاز تیاری کے مراحل میں ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے پندرہ سال آگے ہے، چین یا روس بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، امریکی بحریہ کو دنیا کی طاتور ترین بحریہ بنا رہے ہیں، ہماری سرحدیں محفوظ اور معیشت مضبوط ہے، ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے اب ہمارا احترام کرتے ہیں، امریکہ کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار اور آلات ہیں، بحریہ ہیڈ کوارٹرز بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ منشیات کی کشتی تباہ کرنے سے ہم ہر بار25 ہزارجانیں بچاتے ہیں، منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں تباہ کیا جا رہا ہے، کیریبین میں سمندر کے راستے منشیات کی سمگلنگ96.2 فیصد کم ہوگئی، امریکہ میں گزشتہ سال 3 لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے، بل کلنٹن کی ایبسٹین فائلز میں تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا، جیفری ایبسٹین سے پارٹی میں ملنے والوں کی تصاویرسامنے آئی ہیں، کئی افراد کوجیفری ایبسٹین کے بارے میں معلوم نہیں تھا، میں نے جیفری ایبسٹین کے جزیرے کا کبھی دورہ نہیں کیا، ہم نے جیفری ایبسٹین کو مارالاگوپام بیچ سے نکال دیا تھا، ایبسٹین فائلز میں تصاویر کی بنیاد پر کئی افراد کو تنقید کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں