افغان طالبان نے پاکستانی طالبان کے بارے میں بڑا اعلان کردیا

کابل : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ طالبان افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستانی ٹی وی چینل ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی بد امنی نہ ہو کیونکہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے جو لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان ہے، طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔

طالبان ترجمان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بارے میں کہا یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، طالبان بزور طاقت کابل نہیں آنا چاہتے اسی لیے طاقت ہونے کے باوجود مذاکرات کر رہے ہیں، اگر مجبور نہ کیا گیا تو کوئی سخت قدم نہیں اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں