گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی

لاہور:: لاہور گریٹر اقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی، یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگیا، لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے۔ ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے،

اس پر لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں