مریم نواز کی بہو نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا، تفصیلات سامنے آ گئی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی۔ تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔جنید صدر کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی سے ہوا۔سیف الرحمن کو نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر جانا جاتا ہے جنہیں نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں احتساب بیورو کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے پاکستان میں ہونے کے باعث نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔دونوں کے نام ای سی ایل میں درج ہیں جس وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جوڑے کو دعائیں دیں اور کہا کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں