بزدارحکومت گدھوں کے ذریعے پنجاب کو ترقی دینے کے لیے پرعزم

اوکاڑہ: پنجاب گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کر لیا گیا ہے اوکاڑہ کے معروف سرکاری فارم بہادر نگر میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کیا گیا ہے. اس فارم میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کر کے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے.

1916 میں قائم ہونے والے تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم ہے جہاں پر امریکا سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلیٰ نسل پیدا کی جا رہی ہے چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی طلب میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بہادر نگر فارم اوکاڑہ سے بریڈ ہونے والے گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں