مریم نواز کی مدد کی جائے،امریکی سفارتکاروں کا اسٹیبلشمنٹ کو پیغام

لاہور : سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں اگر اپوزیشن صادق سنجرانی کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے حکومت پر دباؤ آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر قانون دانوں کا خیال ہے کہ مریم نواز کی بریت ممکن ہے۔

ان کا کوئی پبلک آفس تو نہیں تھا۔ان کا آخری ہدف پاکستانی فوج ہے اور دراصل پاکستان ہے۔امریکی سفارتکار جو یہاں آ کر لوگوں سے مل رہے ہیں وہ لوگوں سے صاف کہہ رہے ہیں کہ مریم کی مدد کی جائے۔عسکری قیادت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ اس کو ہٹا دیں تو جیسے ہم نے آپ کی مدت ملازمت کے موقع پر تائید کی تھی اب بھی کر دیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیاست میں بھرپور متحرک ہو چکی ہیں۔