نواز شریف نے اپنے خرچے پر رانا شمیم کو لندن میں بلایا

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے رانا شمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم کو نواز شریف نے لندن بلایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خرچے پر رانا شمیم کو لندن بلایا، تین مرتبہ وہ ان کے خرچے پر پرواز لے کر وہاں گئے لیکن رانا شمیم کا بیان حلفی نواز شریف کے لیے 12 اکتوبر 1999ء ثابت ہوا۔

12 اکتوبر 1999ء کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو برطرف کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کا لاکر میں پڑا ہوا حلف ناہ ایک ردی کے ٹکڑے کے برابر ہے۔ مجھے علم ہے کہ کس کس وقت پر رانا شمیم ، اسحاق ڈار اور نواز شریف کی کتنی کتنی طویل ملاقاتیں رہیں۔

رانا شمیم نے پہلے عدالت میں کہا کہ مجھے حلف نامے کا علم نہیں ہے ، پھر کہا کہ جی ہاں میں نے ہی حلف نامہ لکھا ہے۔