وزیراعظم نے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کاعندیہ دے دیا ۔اتوار کو ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ‘‘ میں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، نرخوں میں اضافہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے،گیس کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔

مہنگائی مجھے رات کو سونے نہیں دیتی، جتنے بحران ہمیں ملے، ماضی میں کسی حکومت کے حصے میں نہیں آئے، لوٹ مار کرنے والے پی ٹی آئی کے ناکام ہونے کا شور مچارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جوکپڑے پہنے ہوئے ہیں، میڈ ان پاکستان ہیں، میں باہر کے کپڑے نہیں پہنتا، کوشش ہے ہر چیزپاکستان میں بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ گیس سے کھاد بنتی ہے اور کھادکی کمی ہوگئی ہے جبکہ بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا۔نہوں نے بتایا کہ دنیا میں خوف آگیا ہے، کھاد کی کمی ہوئی ہے، گیس کم ہوگئی ہے اور قیمیتں اوپرچلی گئی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ گیس سے کھاد بنتی ہے، کھاد کی کمی ہوگئی ہے، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا۔