مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد :بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور اب شہزاد اکبر کی جگہ نئے مشیر احتساب کی تقرری کے معاملے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کی بطور معاون خصوصی برائے احتساب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے شہزاد اکبر عہدے مستعفی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا