نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن طلب کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن طلب کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں، ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کر لیا۔
شاہد خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی۔نوازشریف نے اب ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کر لیا ہے۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن جائیں گے۔ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کے لیے کل روانہ ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں