شادی کیلئے 16 لاکھ روپے کا سوٹ آن لائن آرڈر، ڈلیوری پر انکشاف

نیو یارک : خاتون نے اپنی شادی کیلئے انتہائی مہنگا عروسی لباس آرڈر کیا لیکن جب اسے ڈلیوری پہنچی تو دیکھتے ہی ہوش اڑ گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ایک امریکی خاتون نے ریڈٹ پر اپنی آن لائن شاپنگ کی کہانی سنائی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی شادی کیلئے ایک جوڑا پسند کیا اور اس کا آرڈر دیا ، اس کی مالیت چھ ہزار 342 پاؤنڈ (تقریباً 16 لاکھ روپے) تھی ، جب اسے ڈلیوری ملی تو یہ دیکھ کر ہی اس کے ہوش اڑ گئے کہ تصویر میں جو عروسی لباس دکھایا گیا تھا وہ اسے ملنے والے لباس سے کہیں زیادہ الگ اور کم کوالٹی کا ہے۔
خاتون نے اپنے جوڑے کی تصاویر شیئر کیں تو ریڈٹ صارفین نے ڈیزائنر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک صارف نے کہا کہ بظاہر تو دونوں لباس ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں لیکن اس کو تیار کرنے میں ایسی بہت سی بنیادی تکنیکی غلطیاں کی گئی ہیں جو اسے برا بناتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں