نواز شریف نے رواں ماہ وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتماد زرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ارادہ ہے میاں صاحب واپسی اسی ماہ ہو۔
اس سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت ممکن بنائی جائیگی۔کامران خان نے مزید کہا کہ ن لیگ نواز شریف صاحب کی واپسی کو تاریخی سیاسی پاور شو بنائے گی ۔مریم بی بی واپسی انتظامات لیڈ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں