عالیہ بھٹ نے ویڈیوز کے ذریعے بھی پیسے کمانے کی ٹھان لی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے نا صرف لوگوں کو تفریح فراہم کریں گی بلکہ اس کے ذریعے پیسے بھی بنائیں گی۔

انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔

عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کے علاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جب کہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں