منگنی کا فوٹوشوٹ کراتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے دولہا کی موت ہو گئی

بیجنگ: چین میں منگنی کا فوٹوشوٹ کراتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے دولہا کی موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چین کے صوبے ینان میں واقع جیڈ ڈریگن سنو ماؤنٹین نامی پہاڑی سلسلے کے دامن میں پیش آیا جہاں روآن نامی نوجوان اور اس کی منگیتر کی منگنی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے بعد لڑکے لڑکی کا فوٹوشوٹ ہو رہا تھا۔ اس موقع پر درجنوں مہمان بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اچانک وہاں بجلی گری جس کی زد میں آ کر روآن بری طرح جھلس گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس روز حکام کی طرف سے علاقے کے موسم کے متعلق ییلو (زرد)وارننگ جاری کی گئی تھی، جو چین کے موسم کا حال بتانے کے نظام میں تیسری سخت ترین وارننگ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں جنگلی علاقے میں منگنی کی تقریب رکھ کر اس وارننگ کو نظر انداز کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں