miakhalifa

امریکی فٹ بالر کی طلاق، میا خلیفہ نے تعلقات کی تردید کردی

نیویارک:امریکی فٹ بالر ٹام بریڈی کی طرف سے اپنی اہلیہ گیزلی بنسین کو طلاق دیئے جانے کے بعد ان کا نام فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کے ساتھ لیا جا رہا تھا۔ اس حوالے سے میا خلیفہ کا موقف سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے ٹام بریڈی کے ساتھ تعلق کے امکان کو یکسر رد کر دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ٹام بریڈی اور گیزلی کی شادی 13سال بعد طلاق پر منتج ہوئی ہے۔ ان کی شادی ختم ہونے سے پہلے ہی ٹام بریڈی کا نام میا خلیفہ کے ساتھ لیا جا رہا تھا اور اب طلاق ہونے کے اگلے دن ہی 29سالہ لبنانی نژاد امریکی شہری میا خلیفہ نے کہا ہے کہ ان کا ٹام بریڈی کے ساتھ رشتہ قائم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ ”میں ٹام بریڈی کے ساتھ ڈیٹنگ کی امیدوار ہی نہیں ہوں۔“

واضح رہے کہ میا خلیفہ کا نام ٹام بریڈی کے ساتھ جوئے کی ایک ویب سائٹ ’BetOnline‘کی طرف سے جوڑا گیا تھا۔ جب ٹام بریڈی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تلخی کی خبر پھیلی اور ان کی طلاق کی بات چلی تو اس ویب سائٹ کی طرف سے میا خلیفہ کو ٹام بریڈی کی اگلی ممکنہ پارٹنر قرار دیا تھا۔ میا خلیفہ کے ساتھ کم کارڈیشین، ہیلی بیری اور ٹیرا ریڈ سمیت دیگر کئی ماڈلز اور اداکاراﺅں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا تاہم قرعہ میا خلیفہ کے نام نکلا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر میا خلیفہ اور ٹام بریڈی کے ممکنہ تعلق پر بحث شروع ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں