ہائی وولٹیج ٹاکرا: بابر، رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان کے 150 رنز مکمل

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 29 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کو عبداللہ شفیق کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر بلے باز 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق 36 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کا شکار بنے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں