پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہاتھا پائی کی خبروں پر کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی بالی ووڈ سے ہالی ووڈ منتقل ہوجانے والی ہم عصر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

43 سالہ کرینہ کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 1990 کے عشرے سے لے کر 2000 کے ابتدائی سالوں کے دوران فلم انڈسٹری میں پیشہ ورانہ قسم کا مقابلہ ہوتا تھا، میں کافی کم عمر تھی اور خود کو ثابت کرنے کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کرنے کو تیار رہتی تھی اور میرا خیال ہے کہ ہم سب میں اس قسم کی طاقت ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا نے پہلی بار ایک ساتھ سن 2004 کی فلم اعتراض میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھا پائی پر مبنی جھگڑے کی افواہیں سامنے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بکواس ہے، 90 اور سن 2000 کے عشرے کی ابتدا میں اس قسم کے جھگڑوں کی بات ہوتی تھی لیکن اب صورتحال کافی بدل چکی ہے، البتہ ان چیزوں کو کچھ سے کچھ بنادیا جاتا ہے یعنی کچھ بھی بول دو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں