معروف آٹو کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

اسلام آباد : روپے کی قدر میں بہتری اورامریکی ڈالر سستا ہونے پر ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔125کی قیمت میں 33ہزار 500روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ہنڈا 125 سپیشل ایڈیشن میں 38ہزار 500کی کمی سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 9.85 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی وہیکلز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی فروخت کے مقابلے میں رواں مالی سال (2023-24)کے پہلے تین مہینوں کے دوران 9.85فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے ستمبر (2022-23)میں 298,405یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 268,990موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں