پاکستانی روپے کا پلٹ کر وار، ڈالر دوبارہ سستا ہو گیا

لاہور : پاکستانی روپے کا پلٹ کر وار، ڈالر دوبارہ سستا ہو گیا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آغاز ہی سے ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کم ہو گئی۔
جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے کمی سے 280 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونا بھی سستا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں کمی واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں