ملک کے ڈالر ذخائر میں نمایاں اضافہ

لاہور : ملک کے ڈالر ذخائر میں نمایاں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کے اضافے سے سرکاری زرمبادلہ ذخائر پونے 8 ارب ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 13 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہونے سے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں