علی ظفر نے بین الاقوامی ایوارڈ شو میں فلسطین کیلئے آواز اُٹھا دی

دبئی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے بین الاقوامی ایوارڈ شو کی تقریب میں اسرائیلی جارحیت کے شکار معصوم فلسطینی شہریوں کے لیے آواز اُٹھا دی۔

حال ہی میں علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ میں شرکت کی جہاں عرب فنکاروں سمیت بین الاقوامی شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ کی تقریب بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نرگس فخری نے بھی شرکت کی جن کی تصویر علی ظفر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔
علی ظفر کو ’DIAFA‘ ایوارڈز میں 2023 کے بہترین پاکستانی گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اسٹیج پر اپنا ایوارڈ وصول کرنے جاتے ہیں تو وہاں اسٹیج پر کھڑے پر فلسطین اور غزہ کے حق میں بات کرتے ہیں۔

علی ظفر نے بتایا کہ کس طرح دُنیا بھر کے تمام فنکاروں کو غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے عالمی سطح پر فلسطین کی نسل کشی سے متعلق بات کرکے دل جیت لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں