پاکستان اسٹاک ایکچینج نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکچینج نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 62 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرگیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل خریداری اور ادارہ جاتی حمایت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور یہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ بنچ مارک انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2604.90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 61000 کی سطح عبور کرکے 61691.25 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ۔

اصلاحات اور آئی ایم ایف کے اطمینان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔اس وقت ہماری سٹاک مارکیٹ خطے کی تمام مارکیٹوں سے زیادہ منافع بخش ہے۔ عاطف اکرام شیخ جوپی وی ایم اے کے چئیرمین اور اسلام آباد چیمبر کے صدر بھی رہے ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے پیکج اور مثبت جائزہ رپورٹ، مالی نظم و ضبط اور بہترمنافع نے سرمایہ کاروںکے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں