پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینہ زوری اب نہیں چلے گی اورلوٹا مال واپس کرنا پڑے گا جب کہ پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جوچوروں کوگھرتک پہنچارہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اورملکوں میں بھی جائے گا، اورانکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی اور لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا کیونکہ یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان صاحب! شہبازشریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔ دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا جب کہ 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں