پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کیلئے بڑی مشکل

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔جس سلسلے میں نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں اور خواجہ برادران پر فرد جرم کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔آئندہ سماعت

پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ مہینے بعد ان کے ساتھ ہو گا، ہم نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ وہی بد سلوکی ہو جو(ن) لیگ اور پی پی پی کے ساتھ ہو رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں