سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کا شاندار آغاز، 64 ہزار کی سطح پھر بحال

کراچی:سٹاک مارکیٹ نے نئے سال کا شاندار آغاز کرتے ہوئے 64 ہزار پوائنٹس کی سطح پھر سے بحال کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کی شروعات پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان کے ساتھ آغاز ہوا جہاں کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور نئے سال کے پہلے کاروباری دن آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری کاروباری روز سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 62 ہزار 512 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مجموعی طور پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2023ء کے دوران 2 ہزار 472 ارب روپے کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ہزار 562 ارب سے روپے بڑھ کر 9 ہزار 062 ارب روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں