ادکارہ سکارلٹ جانسن کونسے کردار ادا کرنے کی خواہشمند؟

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔ اداکارہ فلم ’’بلیک وڈو‘‘ میں ڈیویڈ ہربر کیساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکارلٹ جانسن نے کہا کہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں ۔اداکارہ فلم’’بلیک وڈو‘‘ میں ڈیویڈ ہربر کیساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2020 میں سینما کی زینت بنے گی۔

قبل ازیں انھوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں لوسی، اوینجرز انفنٹی وار، کیپٹن مارول سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں