بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی

ڈھاکا: بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

بین لاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال اور بھارت کے بعد بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں 5 بچوں کے بہہ جانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی ہے جن میں سے 18 افراد آسمانی بجلی گرنے کے باعث اپنی جانوں سے گئے۔

ادھر نیپال میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 3 دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے جب کہ بھارتی ریاستوں آسام اور ہماچل پردیش میں 50 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں