کراچی: پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 34 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اعلامیہ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 19جنوری تک 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 27کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 7 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
بینک کے مجموعی ذخائر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 34 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی ادائیگی بھی کی گئی۔ 19 جنوری تک آئی ایم ایف سے 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ مزید برآں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑھنے کے بعد ایک ہزار400 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار200 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 12 ڈالر کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
Load/Hide Comments