گالیاں کون زیادہ دیتاہے؟ مرد یا خواتین؟

لندن:ایک برطانوی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ گالیاں دیتی ہیں،مرد ہر 10 لاکھ الفاظ کے دوران گالی کیلئے انگریز ی کا حرف ایف 540 بار بولتے ہیں، مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کیلئے ایف لفظ کا استعمال 546 بار کرتی ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل نے برطانوی یونیورسٹی لنکاشائر اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق گزشتہ 20سال کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں گالی کے لیے انگریزی کا لفظ ایف مردوں سے زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

سروے کےلیے 376 افراد سے کئی گھنٹوں تک گفتگو کی گئی، گفتگو کے بعد رضاکاروں کی جانب سے بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کیا گیا تو پتہ چلا مرد ہر 10 لاکھ الفاظ کے دوران گالی کے لیے انگریز ی کا حرف ایف 540 بار بولتے ہیں، مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کے لیے ایف لفظ کا استعمال 546 بار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں