پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیراعظم عمر ایوب کی ضمانت منظور کر لی

پشاور: نامزد وزیر اعظم عمر ایوب پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کی عدالت پہنچے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کو بتایاگیا کہ عمر ایوب کے خلاف 24 مقدمات ہیں جو مختلف شہروں میں درج ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیشی کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عمر ایوب کو ضمانت دے دی ہے، کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے انصاف ملتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق آپ کو انصاف دیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم اورپاکستان تحریک انصافکے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو اپنے ایک معاون خاص عمر ایوب خان کو پارلیمان میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں