بلوچستان اور سندھ کے بعد ٹڈی دل کا پنجاب پر بھی آفت

رحیم یار خان: بلوچستان اور سندھ کے بعد فصلوں کو نقصان پہنچانے والا ٹڈی دل پنجاب میں بھی داخل ہوگیا ہے۔

ضلع رحیم یار خان کے چک 219 میں ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔ فصلوں کو بچانے کےلیے محکمہ زراعت کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری طور پر اسپرے کیا گیا۔ محکمہ زراعت کی ٹیموں نے علاقے میں کیمپ قائم کرکے شب و روز تین دن تک اسپرے کئے۔

پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید برہان الدین نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں ٹڈل دل کے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں نمی کا تناسب بڑھنے سے سندھ پنجاب سرحد پر ٹڈی دل کا حملہ ہوا۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں لاکھوں ٹڈیوں نے فصلوں کو کھاکر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں