پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کیلئے قرضہ سکیم کے اجراءاور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔سپیشل افراد کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سدباب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سنٹرز بنانے کی منظوری بھی گئی جبکہ وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں