دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔

ضلع پولیس افسر(ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے دھماکا سے امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 5 ہے جنہیں ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں