بھارتی آبی جارحیت، 48 گھنٹوں میں بڑا سیلابی ریلا

بھارت کی جانب سے آئندہ 24 سے 48گھنٹوں کے دوران پانی کا بڑاریلا ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہوگا، سیلاب سے قصور، پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، وہاڑی اور لودھراں کے اضلاع میں دریاکے قریبی علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ بھارت کی طرف سے گزشتہ روز 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑدیاگیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پاک فوج کی خدمات طلب کر لیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پاک فوج کی 2کمپنیاں طلب کی ہیں جبکہ دریائے ستلج کے علاقوں کیلیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں