ماہر ہ خان نے دوست کی شادی پر رقص کر کے دھوم مچا دی ، ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان کی دوست کی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اپنی فلم ’ ’سپر سٹار “کی تشہیر میں مصروف تھیں تاہم اب انہوں نے اپنی مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر دوست کی شادی کو ترجیح دی اور تقریبا ت میں شرکت کیلئے پہنچ گئی ہیں ۔ ماہرہ کی شادی کی تقریب میں کیے جانے والے رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

یہ شادی ماہرہ خان کے قریبی دوست اور نامور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی تھی جہاں ماہرہ خان کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ماہرہ خان نے اس موقع پر اپنے گانے ‘نوری’ پر رقص کیا۔وہ سیاہ اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں۔اداکارہ کے ساتھ اس موقع پر ہانیہ عامر، ان کے فلم کے ہدایت کار احتشام الدین اور آذان سمیع خان بھی نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں