ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے قابل عمل پلان کی رپورٹ طلب

وزارت خزانہ کے اخراجات ونگ ایف بی آرکے ڈپٹی سیکریٹری افتخار جنجوعہ کے دستخطوں سے چیئرمین ایف بی آرکو لکھے گئے لیٹر میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے پی ایم ڈی یو ونگ کی جانب سے 29 جولائی کو لیٹر موصول ہوا ہے جس میں پی ایم ڈی یوکی جانب سے ریفرنس نمبر T3704C کے تحت دیے جانے والے ٹاسک کے متعلق رپورٹ مانگی گئی ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے وزارت خزانہ اورایف بی آر سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈیٹا اینالسزکی بنیاد پرٹیکس ادا نہ کرنے والے اورکم ٹیکس دینے والے شہریوں کیلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے قابل عمل پلان کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں