اسمگل شدہ بھارتی پھل اور سبزیوں کی فروخت بھی بند

لائن آف کنٹرول کے مابین تجارت کا سلسلہ کچھ عرصہ سے بند ہے تاہم اب جب پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے تو پاکستانی آڑھتیوں نے بھارتی پھلوں اور سبزیوں کے مستقل بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مرچنٹس کمیشن ایجنٹس ٹریڈ گروپ کے مرکزی صدر چوہدری ظہیر احمد نے کہا کہ ان کے لئے اپنا ملک ہی سب کچھ ہے ، چاہے کروڑوں روپے کا نقصان کیوں نہ برداشت کرنا پڑے، پاکستان کی کسی بھی فروٹ اور سبزی منڈی میں کوئی بھی بھارتی پھل اور سبزی فروخت نہیں ہوگی

دوسری جانب آل پاکستان فرٹ اینڈ ویجی ٹیبل مرچنٹس کمیشن ایجنٹس ٹریڈ گروپ نے بھارتی پھل اورسبزیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں آڑھتیوں کو بھارتی پھلوں اورسبزیوں کی خرید و فروخت سے روک دیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے واہگہ کے راستے بھارت کے ساتھ تجارت بند کردی تھی جب کہ دوسری طرف پنجاب کی پھل اور سبزی منڈیوں میں اسمگل شدہ بھارتی پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔ بھارت سے ٹماٹر، لہسن، ادرک، سبز مرچیں، سیب، انگور سمیت مختلف پھل اور سبزیاں اسمگل کرکے لائی جاتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں