اداکارہ متیرا کاہونڈراس میں زوردار ’’غیر اخلاقی‘‘ دھماکہ

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ متیرا نے ایک بار پھر غیر اخلاقی تصویر شئیر کر دی جس پر پاکستانی شائقین نے شدید غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھیں کھری کھری سنا دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھٹیاں منانے کیلئے جزائر ہونڈراس میں موجود ہیں جہاں سے سوشل میڈیا پر آنیوالی غیراخلاقی فوٹو نے ہلچل مچا دی ہے۔

متیرا اپنے بولڈ انداز کے باعث مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو پاکستانی شائقین معاشرے کی اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تنقیدکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اب متیرا نے ایسی تصویر شیئر کی جس پر لوگ غصے سے آگ بگولہ ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں